خبرنامہ سندھ

کراچی،گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں گارڈن کے علاقے میں دکان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت شکیل اور ظفر کے ناموں سے کر لی گئی ۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاہمت کرنے پر پیش آیا۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس چھاپے کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔