کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے تین کارندے پکڑ لئے۔کلفٹن بوٹ بیسن سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم جبکہ شیشہ پارلر سے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا اور ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے شیشہ پارلر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نو شیشہ قبضے میں لے لئے۔نیپئر اور پاک کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔