خبرنامہ سندھ

کراچی،گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ گلزار ہجری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عبدالسلام اور معین کے ناموں سے کر لی گئی ۔ فائرنگ کا واقعہ نجی بینک کے اے ٹی ایم کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاہمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔