خبرنامہ سندھ

کراچی، ایم کیوایم کے 654 ٹارگٹ کلرز گرفتارکئے، رینجرز

ڈی جی رینجرز:(اے پی پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کی 5863 وارداتوں کا اعتراف کیاہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہناتھاکہ لیاری گینگ وارکے95اورکالعدم تنظیموں کے99ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ۔ ڈی جی رینجرز نے بتایا ہے کہ 4 ستمبر2013 ءسے اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا،ان میں ایم کیوایم عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلرز ہیں۔ ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی 5863 وارداتوں کا اعتراف کیاہے جبکہ لیاری گینگ وارکے95ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کیا گیا،جنہوں نے 804 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔