خبرنامہ سندھ

کراچی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد ہونیوالے دومارٹر گولے ناکارہ بنا دیئے

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ملنے والے دو مارٹر گولے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیئے۔ ڈیفنس فیز 8 میں دو روز قبل ایک پلاٹ سے دو مارٹر گولے ملے جنہیں روبوٹ کی مدد سے خالی پلاٹ پر منتقل کردیا گیا تھا۔ دو روز گزرنے کے باوجود ان گولوں کو ناکارہ نہیں بنایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا موقف تھا کہ گولوں کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس مطلوبہ آلات نہیں تھے اور اسپیشل برانچ نے پاک فوج سے مارٹر گولے ناکارہ بنانے کے لئے آلات مانگے تھے۔اس وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار تھا۔ ناکارہ بنائے جانے سے قبل مارٹر گولوں کو کھلے آسمان تلے رکھا گیا ہے اور جہاں ان کی حفاظت کے لئے صرف ایک پولیس موبائل موجودتھی۔