خبرنامہ سندھ

کراچی، دھند سے معمولات زندگی مفلوج، عوام اور پروازیں متاثر

کراچی(ملت + آئی این پی) شہرقائد میں پیر کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گیا جس کے باعث سکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ کراچی میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 100 میٹر تک ہو گئی جب کہ دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی آمدورفت بھی تاریخ کا شکار ہوئی۔ پی آئی اے کی فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کو نوابشاہ کی جانب موڑ دیا گیا جب کہ استنبول سے آنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو دبئی میں روک دیا گیا تاہم سورج نکلتے ہی دھند چھٹنے لگی اور مطلع صاف ہوگیا۔