کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شہریوں نے فراڈ کرنے والے جعلی عامل کو دھر لیا۔ بدترین تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نیو کراچی میں مشتعل عوام نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والے جعلی عامل کو دھر لیا۔ شہریوں نے جعلی عامل کی خوب درگت بنائی۔ لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد داڑھی اور سر کے بال مونڈھ ڈالے۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عامل کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل عدنان شاہ نے دھوکہ دیکر شہریوں سے ہزاروں روپے بٹورے تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔