کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری سے مقابلے کے بعد پولیس نے دواسٹریٹ کریمنلز بھی گرفتار کر لئے۔ رضویہ کے علاقے میں پولیس پارٹی کارروائی کے لئے پہنچی تو دہشت گرد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے کانسٹیبل امین زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد محمد دانش کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دو ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے۔ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اوردونوں ملزموں کو زخمی حالت میں اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار کر لیا۔