خبرنامہ سندھ

کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 افراد گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں درخشاں میں کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کر لئے۔ محمودآباد میں پولیس مقابلے کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم پکڑا گیا۔ کلفٹن کے مختلف علاقوں سے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈیفنس درخشاں میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں فرحان اور اسماعیل کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ محمود آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم ابراہیم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے رائفل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ کلفٹن سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بوٹ بیسن اور شاہ رسول کالونی سے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔