کراچی(آئی این پی).پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میںتاحال کمی نہیں کی ،ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانی جاری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ہو تو ایک دم ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے لیکن اب جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو چکی ہے تو ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کرنے کو تیار نہیں جس پر شہری پریشان ہیں ۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے لیکن اس کی جانب سے تا حال عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور غریب عوام ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے ادا کرنے پر مجبور ہے۔