خبرنامہ سندھ

کراچی، کمسن بچہ عبداللہ باپ کو نہ پہچان سکا

کراچی (آئی این پی) کراچی کی عدالت میں معصوم عبداللہ کا باپ اپنے بیٹے کیلئے کھلونے اور ٹافیاں لے کر پہنچ گیا۔ عدالت کے حکم پر باپ بیٹے کی عدالت میں ملاقات کرائی گئی لیکن عبداللہ نے اپنے باپ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر جج نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا