خبرنامہ سندھ

کراچی،100 سے زائدافراد کے قتل میں ملوث گینگسٹرہلاک

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں سوسے زائد افراد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گینگسٹرعرفان پٹھان ماراگیا ۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں ہونے والے کریکر حملے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے گینگ وار کا ملزم عرفان پٹھان مارا گیا ، پولیس کے مطابق ملزم متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔