کراچی؛شہر بھر میں عمارتوں کو سجانے کا سلسلہ جاری
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد میں شمع رسالت کے پروانوں نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغاں کر دیا۔مساجد، تجارتی مراکز اور رہائشی عمارتوں کو اس خوبصورتی سے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والا عش عش کر اٹھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چراغاں عشق رسول کا مظہر ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کھارادر اور دھورا جی سمیت بیشتر علاقوں میں عمارتیں جگمگا رہی ہیں۔ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹنے کو ہر ایک تیار ہے۔ عاشقان رسول نے صرف اپنے گھر ہی نہیں بلکہ گلیاں محلے بھی اپنی محبت کے نور سے منور کر دیئے ہیں۔