کراچی:(آئی این پی)کراچی کے علاقے محمود آباد میں گزشتہ روز نجی اسکول کے ٹینک میں گر کر بچی کی ہلاکت کے معاملے پر ڈائرکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی نے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم کردی ۔ محمود آباد کے نجی اسکول کے ٹینک میں گزشتہ روز گر کر بچی جاں بحق ہوگئی تھی ۔ اس معاملے پر ڈائرکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے تحقیقاتی کمیٹی 2روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائرکٹر محمد طالب بھٹو،ڈپٹی ڈائرکٹر عبدالستار اور اسکپیشن ٹیم ممبر اکبر علی شامل ہیں ۔کمیٹی اسکول کے رجسٹریشن،فیس،گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال کرے گی۔اس کے علاوہ اساتذہ کا رکارڈ اور اسکول کی دخلہ پالیسی بھی چیک کی جائے گی۔