خبرنامہ سندھ

کراچی؛ بل سواری کی خلاف ورزی پر 132افراد گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی ) کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 132 افراد گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری جس دوران 132 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جیکسن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔