کراچی: (آئی این پی)کراچی کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ بلدیہ ٹائون میں حب ریور روڈ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا ۔ تیز رفتار ٹیکسی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ایف سی کے پانچ جوان شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ جمشید اقبال نامی اہلکار راستے میں دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں شفیق ، رضوان ، نصراللہ اور دلاویز شامل ہیں ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد چھٹیاں گزارنے کیلئے بلوچستان سے کراچی آرہے تھے ۔