خبرنامہ سندھ

کراچی؛ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی

کراچی: (ملت+آئی این پی )کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سیاسی کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے گزشتہ شب کاروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال سے چار، ابوالحسن اصفہانی روڈ سے تین اور نیو کراچی سے دو افراد کو حراست میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے کارکنوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔