خبرنامہ سندھ

کراچی؛ شدید دھند سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی: (ملت+آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی ۔ ایئرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ، ملیر15 سے قائدآباد اسٹیل ٹاون نیشنل ہائی وئے سمیت سپرہائی 2گھنٹے تک شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت بھی کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل ائیرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ تک حد نگاہ 160میٹر تک رہ گئی تھی، جبکہ ملیر ہالٹ سے قائد آباد، اسٹیل ٹاون، نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ 100میٹر اور سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے مقام پر بھی شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہوگئی تھی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ پر فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ملکی اورغیر ملکی 9پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسقط سے کراچی آنیوالی پرواز ساڑھے3 گھنٹے تاخیر شکار رہی۔ پروازصبح 6 بجے کی بجائے ساڑھے9 بجے کراچی پہنچی۔ انکوائری نے بتایا کہ دوحہ سے کراچی کی پرواز کی آمد میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔ پرواز صبح ساڑھے7 بجے کی بجائے 8بجے پہنچی۔ جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروازسوا 8بجے پہنچی۔ جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز کو ساڑھے تین بجے صبح پہنچنا تھا۔