کراچی؛ پولیس نےازخود 3 ملزمان چھوڑدیے
کراچی:(ملت آن لائن) پولیس نے سی ویو پر قتل ہونے والے نوجوان ظافر زبیری کے کیس میں 3 ملزمان کو رہا کردیا۔ سٹی کورٹ میں ظافر زبیری قتل کیس میں یہ انکشاف ہوا کہ تفتیشی افسر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 3 ملزمان کو رہا کردیا۔ رہا کیے گئے افراد میں حسن حسین برنی، حیدر حسین برنی اور رضا حنین برنی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ان ملزمان کے خلاف کوئی شواہد حاصل نہیں ہوسکے اور قتل کی واردات میں کوئی کردار سامنے نہیں آیا، تاہم مستقبل میں شواہد ملنے کی صورت میں دوبارہ شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جنید اور مفرور ملزم رحیم کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔