کراچی(اے پی پی)کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم قائد اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک با رپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے کی سماعت پرتفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی۔مقدمے میں ایم کیو ایم سینیٹر طاہر مشہدی عدم ثبوت کی بناء پر بری ہوچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ تھانا نیو ٹاؤن میں درج ہے۔