خبرنامہ سندھ

کراچی:امجد صابری پر فائرنگ؛ ملزم کا خاکہ جاری

کراچی (آئی این پی )کراچی میں فائرنگ سے قتل کئے جانے والے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز لیاقت آباد میں گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔ عینی شاہد کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان میں سے ایک کا خاکہ بنا کر جاری کردیا گیا ہے دوسرے ملزم نے ہیلمیٹ پہن رکھا تھا جس کے باعث اس کا خاکہ تیار نہیں ہوسکا ۔پولیس کے مطابق خاکہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے ملزم کا تیار کیا گیا ہے جو عینی شاہد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور جو ملزم سے ستر فیصد ملتا جلتا ہے۔