خبرنامہ سندھ

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 30 افراد زیرحراست

کراچی: (آئی این پی) اورنگی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ کومبنگ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پاکستان بازار تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے۔ کومبنگ آپریشن میں علاقائی پولیس کے علاوہ پولیس کمانڈوز اور خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔