خبرنامہ سندھ

کراچی:بلوچ کالونی میں پولیس آپریشن ، 25 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچ کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔