کراچی:(اے پی پی)ایف آئی اے نے کراچی کی شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کراچی میں اہم انتظامی عہدوں پر خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں ،جس کے خلاف گورنرہاؤس نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،لیکن اسے نظر انداز کردیا گیا۔ یونیورسٹی میں اکاؤنٹ آفیسرعبد الرشید ملاح نے ملازمت حاصل کرنے کے لیے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کے مطابق عبد الرشید ملاح سمیت خلاف ضابطہ ہونے والی تقرریوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔