کراچی:تالہ توڑ گروپ نے سونار کی دکان لوٹ لی
کراچی:(ملت آن لائن) شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں تالہ توڑ گروپ نے سونار کی دکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں ملزمان نے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان نے سونار کی دکان کے 7 تالے توڑے جس کے بعد 480 گرام سونا اور ایک کلو چاندی لوٹ لی۔ کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سرگرم، قیوم آباد میں 16 دکانوں کا صفایا پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 30 لاکھ روپے تک تھی جب کہ واردات کی نوعیت کا مزید تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مارکیٹ میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں ملزمان نے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان نے سونار کی دکان کے 7 تالے توڑے جس کے بعد 480 گرام سونا اور ایک کلو چاندی لوٹ لی۔ کراچی میں تالا توڑ گروپ پھر سرگرم، قیوم آباد میں 16 دکانوں کا صفایا پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 30 لاکھ روپے تک تھی جب کہ واردات کی نوعیت کا مزید تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مارکیٹ میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔