کراچی(اے پی پی)کراچی میں کارساز اور نرسری پر پولیس موبائل اور کار الٹ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیوذرائع کے مطابق نرسری پل پر گشت پر معمور پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،تاہم خوش قسمتی سے اس میں موجود پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ دوسری جانب کارساز کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی،جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے بعد میں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔