خبرنامہ سندھ

کراچی:راشن کی تقسیم دھکم پیل، کئی زخمی

کراچی:(اے پی پی) ایکسپو سینٹر کراچی میں سماجی تنظیم کے تحت رمضان سے قبل مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ خواتین اور مرد بہت بڑی تعداد میں جمع ہو گئے جس کے باعث بدنظمی ہوئی۔ گرمی کے باعث ایک خاتون بہیوش بھی ہو گئی۔ توقع سے زیادہ لوگوں کے پہنچنے پر راشن ختم ہو گیا اور انتظامیہ کو ایکسپو سینٹر کے مین گیٹ کو بند کرنا پڑا۔ خواتین گیٹ پھلانگ کر بھی ایکسپو سینٹر میں داخل ہوئیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آدھے لوگ مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینڑ پر ہونے والی بد نظمی کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی کو صورتحال فوری کنٹرول کرنے اور پولیس کو فوری پہنچے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غلفت برتنے والے سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد پولیس ایکسپو سینٹر پہنچی۔ پولیس نے پارک کی ہوئی موٹر سائیکلیں پھینک دیں اور وہاں موجود لوگوں کو بھگا دیا۔