خبرنامہ سندھ

کراچی:رینجرزاورپولیس کی کارروائی لیاری گینگ وارکارکن مقابلے میں ہلاک

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق سیاسی جماعت اور لیاری گینگ وار سے ہے ۔ کورنگی نمبر چار میں رینجرزنے کارروائی کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ لیاری گینگ وار کے بہادر پی این ٹی گروپ کا رکن سہیل جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ اورنگی ٹائون پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔