کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے لیاری تھارو لین میں رینجرزکا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوگیا۔ مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگروں کا تعلق عزیربلوچ جمیل چھانگا گروپ سے تھا۔کراچی کے علاقے لیاری کے تھارو لین میں رینجرزکا دہشتگروں سے مقابلہ ہوگیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں عزیربلوچ جمیل چھانگا گروپ کے دو گینگسٹرزہلاک ہوگیے۔ رینجرزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگرد بھتہ خوری ، اغوا برائے تاون اور قتل کی وارتوں میں ملوث تھے۔ دونوں دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھء ملوث تھے۔رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا جسے فورء طور پراسپتال پہنچایا گیا۔ ادھراورنگی ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ریسکیو ذرائغ کے مطابق سرجانی ٹاون کے ایک گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔۔ پولیس نے لاش طویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔