قاہرہ:(آئی این پی) مصر میں دو مختلف ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے نتیجے میں آرمی افسر، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ داعش نے مختلف ویب سائٹس پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں دھماکے صحرائے سینا کے علاقوں شیخ زیووید اور رفاہ پولیس سٹیشن کے نزدیک ہوئے۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جیسے ہی اہلکاروں کی گاڑی وہاں سے گزری، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا گیا۔
مصر/ دھماکے