خبرنامہ سندھ

کراچی:رینجرزکی کارروائی،زیرزمین چھپایاگیااسلحہ برآمد

کراچی: (آئی این پی) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رینجرز نے پارک میں مدفن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کا سلسلہ جاری ۔ عزیز آباد میں بھائی جان چوک کے قریب واقع پارک میں رینجرز نے چھاپہ مارا اور کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پارک میں زیرزمین اسلحہ تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکی گئی ہے۔