کراچی: کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام، زہری کا سیکریٹری گرفتار
کراچی: (ملت آن لائن) کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکریٹری ایوب قریشی کراچی میں گرفتار، ثناء اللہ زہری کو ماہانہ 68 کروڑ روپے دینے کے حوالے سے پوچھ گچھ۔
تحریک عدم اعتماد سے پریشان وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایک اور امتحان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق، ایوب قریشی کو کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایوب قریشی سے رشوت کی رقم مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کو دینے اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں اور غیرقانونی اثاثوں کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ایوب قریشی پر دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ اس کے گھر سے تحقیقاتی اداروں نے کروڑوں روپے برآمد بھی کئے ہیں۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…مرید پیروں سے شادی کر رہے ہیں، واقعی تبدیلی آگئی ہے، ناصرحسین شاہ
کراچی :(ملت آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں ، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، ہم مبارکباد دیتے ہیں، مریدپیروں سےشادی کررہےہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے، خیبرپختونخوامیں عمران خان تبدیلی نہ لاسکے شادی ان کی تبدیلی ہے۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سند کیلئےوفاق کو22گریڈکےتین نام بھیجےہیں، آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں ترجیح عبد المجید دستی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد وفاق کی نااہلی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد وفاقی حکومت ٹکراؤ کی صورتحال چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی۔