کراچی(اے پی پی)کراچی میں لیاری کے علاقے گلستان کالونی میں پولیس نے سابق انسپکٹر کے گودام پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضر صحت چائے کی پتی قبضے میں لے لی ہے، جبکہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گودام سابق انسپکٹر چاند خان نیازی کا ہے، جس کے بھائی عصمت اللہ نیازی، بھتیجے وارث نیازی اور بھانجے نواز نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی پتی اندرون سندھ فروخت کی جاتی تھی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،سابق انسپکٹر چاند خان نیازی ارشد پپو قتل کیس میں رینجرز کی تحویل میں ہے۔