خبرنامہ سندھ

کراچی:سرچ آپریشن کے دوران 7 گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کر کے گینگ وار کے دو کارندوں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ ملزموں کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ ملیر میں بھی رینجرز نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے کارکن فہد ذکی کے قتل کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم عابد اور جرجر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔ اورنگی میں 3 روز قبل ہونے والی بنک ڈکیتی میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ۔ ملزموں کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ بن قاسم کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزموں میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا اور خاتون بھی شامل ہے ۔