خبرنامہ سندھ

کراچی:سپرہائی وےکےقریب مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو مارےگئے

کراچی (آئی این پی )کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں 2 افغان ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ کورنگی میں نجی سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سپر ہائی پر نیو سبزی منڈی کے قریب مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ہلاک ملزمان ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔اْدھر کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا تاہم گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔