خبرنامہ سندھ

کراچی:سیاسی جماعت کےیوسی وائس چیئرمین زیرحراست

کراچی: (آئی این پی ) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے منتخب یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں لے لیا۔ لیاری بزرگ کمیٹی کے رکن رشید ماما کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رنچھوڑ لائن میں ایک گھر پر چھاپا مار کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران وسیم قادری نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ وسیم قادری یونین کونسل کا منتخب وائس چیئرمین ہے اور تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ تاہم یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں لیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاری سے گرفتار بزرگ کمیٹی کے رکن رشید ماما اور امین قلندری کو 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان سے بھتہ خوری سے متعلق تفتیش کی گئی۔