کراچی(آئی این پی) کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے کورنگی میں کارروائی کر کے 3 مغویوں کو بازیاب کرا لیا‘3اغواکار مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں ایس آئی یواورسی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کی ہے جس میں 3 مغوی بازیاب کرلیے گئے ہیں جبکہ 3اغواکاروں کو ہلاک کرنیکادعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بازیاب افراد میں میاں بیوی اور ان کا بچہ شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ اس وقت بھی جاری ہے۔