کراچی(اے پی پی)کراچی میں سی ویو پر ون ریلنگ اور ریسنگ کرنے والے 29 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار توکرلیا۔ لیکن نوجوان حوالات میں موبائل استعمال کرتے رہےاور کسی پولیس اہلکار نے انہیں منع تک نہیں کیا۔ کراچی سی ویو پر ریسنگ اور ون ویلینگ کرتے ہوئے 29نوجوانوں کو ساحل تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا، نوجوانوں کو لاک اپ کرکے ان کی موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان گرفتار نوجوانوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک طرف پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ان نوجوانوں کو گرفتار کیا تو دوسری جانب اہلکاروں نے خود قانون کی خلاف ورزی بھی کی۔ گرفتار نوجوان اہلکاروں کے سامنے حوالات میں موبائل فون استعمال کرتے رہے۔ کوئی دوستوں کو فون کرکے مدد کو پکارتا رہا تو کوئی موبائل فون پر گیمز کھیلتا رہا۔