کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی اور سائٹ میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ سہراب گوٹھ سے بسوں میں خواتین کو لُوٹنے والی 2خواتین پکڑی گئیں۔ کراچی میں موٹر سائیکل پر عائد 4 روزہ پابندی ختم کر دی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے 7افراد کو گرفتار کر لیا۔سہراب گوٹھ سے بسوں میں خواتین کو لُوٹنے والی 2خواتین پکڑی گئیں۔ادھر گارڈن میں بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں 3 نامعلوم ملزمان نے 5 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ اہل محلہ کے پہنچنے پر ملزمان بھاگ گئے، مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ بچی کے والد نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں بسوں میں خواتین کو لوٹنےوالی 2 خواتین کوحراست میں لے لیا جبکہ سائٹ کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارکر 2 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا۔