خبرنامہ سندھ

کراچی:شہریوں کا بجلی وپانی کیخلاف احتجاج

کراچی:(آئی این پی ) پاک کالونی میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے پاک کالونی سے ناظم آباد جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے ٹائر جلا کر بند کر دیا۔ مظاہرین نے بجلی وپانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی و پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے بجلی و پانی کی عدم فراہمی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ علاہ مکینوں کے احتجاج کے باعث پاک کالونی کے اطراف کی سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار رہے۔ بجلی آنے پر مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہو گئے۔