کراچی:(اے پی پی)شہرکےمشہور علاقے صدر میں پولیس نے کارروائی کرکے 2ڈکیت گرفتار کرلیے،ملزمان نے 20 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 ڈکیت پکڑلیے،پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں سے صدر میں لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں20 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔