خبرنامہ سندھ

کراچی:ضمنی الیکشن؛قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستیں ایم کیو ایم نے جیت لیں

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے ضمنی الیکشن میں قومی اور سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ایم کیو ایم نے آسانی کے ساتھ میدان مار لیا ۔ دونوں حلقوں میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ۔ ہارنے والے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں ۔ کراچی میں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ، دونوں پر ایم کیو ایم کامیاب ، قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں ایم کیو ایم نے آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ۔ متحدہ کے کمال ملک 39 ہزار 597 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ پیپلز پارٹی کے شاہد حسین 3 ہزار 116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی ٹی آئی کے امجد اللہ خان کو دستبردار ہونے کے باوجود 1 ہزار 489 ووٹ مل گئے ۔ شاہد حسین سمیت ہارنے والے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں ۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 959 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم 11 اعشاریہ دو ایک فیصد رہا ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ 115میں ایم کیو ایم کے فیصل رفیق 11 ہزار 747ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ 1368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو 1100 اور مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار کو 1070 ووٹ ملے ۔