کراچی:(آئی این پی)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حنیف محسود کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حنیف محسود کوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم حنیف محسود سوات میں فوجی جوانوں کے قتل میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ ملزم حنیف محسود کو سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے گلشن معمار سے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔