خبرنامہ سندھ

کراچی:عبدالحکیم بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی:(آئی این پی ) تفصیل کے مطابق عبدالحکیم بلوچ ملیر سے ممبر قومی اسمبلی کے نمائندے منتخب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹے میں بلاول ہاؤس سے کیا جائے گا۔ عبدالحکیم بلوچ وزیر مملکت کے عہدے سے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ آئندہ چوبیس گھنٹے میں دیں گے۔ ملیر سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب جان گروپ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ عبدالحکیم بلوچ نے مولا بخش چانڈیو اور نثار کھوڑو سے ملاقات کی۔