کراچی:(اے پی پی)کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کےمزارکےقریب واقع ایک عمارت میں پانی کے ٹینک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکاٹینک میں گیس بھرجانےکی وجہ سےہوا، جس کی زد میں آکر سیکیورٹی گارڈزخمی ہوگیا جبکہ دھماکےسےقریبی گاڑیوں کونقصان ہوا ہے۔ زخمی گارڈ کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔