کراچی(اے پی پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اپنا بیان ریکارڈ کروا رہا تھا ، دھماکہ خیز مواد عدالت نمبر 3 میں پھٹا ۔ دھماکے کے بعد تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں کام بند کر دیا گیا ۔ زخمی ہونے والوں میں عدالتی اہلکار شعیب شامل ہے، دستی بم ثبوت کے طور پر عدالت میں لایا گیا تھا ۔