خبرنامہ سندھ

کراچی:عدالت کا سرفراز مرچنٹ کا شناختی کارڈ بلاک

کراچی (آن لائن) عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے 11جون شناختی کارڈ بلاک کرنے کاحکم دیدیاتفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ جنوبی کی عدالت نے متحدہ قائد کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں گواہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف چیک بونس ہونے کے مقدمہ کی سماعت 11جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پرملزم کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کوبتایا کہ ملزم بیرون ملک ہے اس لیے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جس پرعدالت نے ملزم کاشناختی کارڈ منسوخ کرنے کاحکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کوآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کاحکم دیدیا۔#/s#