کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے غریب آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن اس حوالے سے اہم اطلاعات ملنے پر کیا، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔