خبرنامہ سندھ

کراچی:فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج متعدد افراد کی حالت غیر

کراچی:(اے پی پی) کراچی میں فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ قریبی سکول کے طلبا و طالبات بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ عثمان آباد کراچی کے مکینوں کو موت چھو کر گزرگئی ۔ آئس فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہوئی جس سے لوگوں کی حالت غیر ہوگئی ، قریبی سکول میں موجود بچے بھی محفوظ نہ رہے ۔ رہائشی علاقے میں آئس فیکٹری کی موجودگی پر خواتین اور بچوں سراپا احتجاج بن گئے ۔ ان کا کہنا ہے زہریلی گیس کے اخراج کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے کہ کوئی سانحہ جنم لے فیکٹری بند کرائی جائے ۔ زہریلی گیس سے بے ہوش ہونے والی خواتین اور بچوں کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔