خبرنامہ سندھ

کراچی:قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، ایک ملزم ہلاک، 4 گرفتار

کراچی:(اے پی پی) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق ملزم سہیل عرف بلدیہ جرائم کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بہادر پی این ٹی گروپ سے تھا۔ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کورنگی نمبر چار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔